اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ دونوں بھائی اور ان کی اولادیں جیل میں ہوں گی اور ہم ظالم نہیں جیل میں انہیں اے کلاس دیں گے ۔
اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہاتھا کہ یہ پانچوں میں فیل ہو گا اور قربانی سے پہلے ہی قربانی ہوگی جب کہ نواز شریف نے 3 دفعہ کہا کہ شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں اور اسی لیے نواز شریف کی کوشش تھی کہ مجھے غیر قانونی طور پر نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو لایاجارہا ہے اور شہباز شریف یاد رکھو یہ برادر یوسف ہے، قطری گاڑی میں سیف الرحمان آیا اور کہا خاقان کو وزیراعظم بناو۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عظیم ادارے، عظیم فوج اور عظیم ججز ہیں اور جب تک تمام ادارے اور عمران جیسا لیڈر ہے ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی چور کی چور سے نہیں بلکہ چور سے چوکیدار کی تبدیلی چاہتے ہیں اسی لیے عمران نے مجھے کہا شاہد خاقان کےخلاف کاغذات جمع کراو ہم سپورٹ کریں گے۔
دونوں بھائی اور انکی اولادوں کو جیل میں ای کلاس دیں گے ، شیخ رشید
اسلام آد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ دونوں بھائی اور ان کی اولادیں جیل میں ہوں گی اور ہم ظالم نہیں جیل میں انہیں اے کلاس دیں گے ۔
09:50 PM, 30 Jul, 2017