اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔کبھی وزیر اعظم کی نا اہلی تو کہیں نیا وزیر اعظم کا چناؤ مگر اب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل پاناما سے بھی بڑا کیس ہے ،شہباز شریف اس کیس میں نااہل ہو جائینگے ،مشترکہ امیدوار بنانے پر عمران خان کا مشکور ہوں،مجھے پورا یقین ہے ہمارا امیدوار متفقہ ہوگاخورشید شاہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔اتوار کو وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ حدیبیہ پیپر مل پاناما سے بھی بڑا کیس ہے ۔
شہباز شریف اس کیس میں نااہل ہو جائینگے جس سے دونوں بھائی سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہو جائیں گے انہوں نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ قطرکیساتھ ایل این جی منصوبوں میں اربوں روپے کا کمیشن کمایاگیا ہے،یہ سب لوگ نااہل ہو جائینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اقامہ کے ذریعے دولت ادھر سے ادھر لے جاتے تھے،نواز شریف جو جال بنا رہے ہیں وہ خود اس میں پھنس جائیں گے،شیخ رشید کا کہنا تھا مشترکہ امیدوار بنانے پر عمران خان کا مشکور ہوں،مجھے پورا یقین ہے ہمارا امیدوار متفقہ ہوگاخورشید شاہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں وہ قبول ہو گاانہوں نے کہاکہ معاملہ نمبر گیم کا نہیں عہدے کا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں