لاہور:پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اس سے بڑی خبر نہیں ہو سکتی ۔تفصیلات کے مطابق 7500اور25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی۔7500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں93ہزار روپے کے 1696انعامات تقسیم ہوں گے۔
25ہزار مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام5کروڑ روپے کا ایک، دوسر ے انعام میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں3لاکھ12ہزار روپے کے 16696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں