لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارلیمینٹ سے بڑی اکثریت سے ووٹ لے کر پاکستان کے'' نویں عبوری وزیر اعظم کا اعزاز ''حاصل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کے مختلف ادوار میں جو عبوری نگران وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے ان میں چھ اگست1990میں غلام مصطفی جتوئی ،18اپریل1993میں بلخ شیر مزاری ،18جولائی کو معین قریشی ،5نومبر معراج خالد، 30جون کو چوہدری شجاعت حسین ،16نومبرکو میاں محمد سومرو،25مارچ 2013میر ہزار خاں جبکہ 1971میں کم مدت کے لئے نورالامین وزیر اعظم بنے جو 13دن تک وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہے ۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اتحادیوں سمیت مسلم لیگ ن کی اکثریت ہے اور عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پہلے پی آئی اے کے چیئرمین رہے اور اب ایئر بلیو ائیر لائن کے چیئرمین ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں