اسلام آباد:سابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اب نئے وزیراعظم کا انتخاب منگل کوہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے اس سلسلے میں شیڈول جاری کردیا ۔وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے آج تین بجے سے کاغذات نامزدگی ملیں گے۔ابھی تک مسلم لیگ نون نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن نےابھی تک اپنے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیاہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر تین بجے ہوگا ، جس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں