شہر اقتدار میں مون سون اور سونامی کا ٹکراؤ

11:40 AM, 30 Jul, 2017

اسلام آباد: شہر اقتدار میں  ایک طرف کپتان کے کھلاڑیوں کا میلہ سجا ہے تو دوسری جانب مون سون بھی رنگ جمانے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آج اسلام آباد میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شہر اقتدار میں مون سون اور سونامی کا ٹکراؤ-

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کالی گھٹائیں پریڈ گراؤنڈ میں جمع سونامی کو شرابور کر سکتی ہیں۔ شہر اقتدار کے علاوہ لاہور،گو جرانوالہ ،اورکم،سرگودھا ڈویژن میں بارش کی گنگناہٹ سنائی دے سکتی ہے۔

جبکہ ڈی جی خان،،ملتان اور میرپور خاص میں ابر  بھی مہربان ہو سکتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں