اسلام آباد:نااہلی کی تلوار نون لیگ کے مستقل اور عبوری وزیر اعظم پر بھی لٹکنے لگی ۔حدیبیہ پیپزملز کیس شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاسکتا ہے ۔ جبکہ ایل این جی کیس شاہد خاقان عباسی کے لیے بھی نئی مشکل کھڑی کرسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز کیس کابند معاملہ بھی سپریم کورٹ میں کھلنے جارہا ہے ،کیس میں شہبازشریف نامزدہیں۔ادھر عبوری وزیر اعظم کےلیے نامزد شاہد خاقان عباسی پر بھی دو ارب ڈالر کی مالیت کے ایل این جی درآمد معاہدے کاالزام ہے ۔نیب معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید نےبھی نون لیگ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کرنے کےلیے کمر کس لی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس لڑ نے کا اعلان کردیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں