مدرسہ کی چھت گرنے سےمتعدد طالبعلم جاں بحق

09:16 AM, 30 Jul, 2017

کرک:صابرآباد کے علاقے علی خیل میں مدرسے کی چھت گرنے سے 3 طالبعلم جاں بحق،15 سے زائد ملبے تلے دب گئے،ملبے تلے دبے طلبہ کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ صابر آباد کے علاقے علی خیل میں پیش آیا جہاں نمازفجر کے بعدمدرسے کی چھت گر گئی جس سے مدرسے میں زیر تعلیم طلبہ ملبے تلے دب گئے جن میں سے 6 طلبہ کو نکال لیا گیا ۔جاں بحق اور زخمی طلبہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مدرسہ ذرائع کا کہنا تھا کہ چھت بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں