کراچی : پاکستان میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے بعد ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی ماکیٹ میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 778 ڈالر فی اونس ہے۔