لاہور:سپیریئر یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن 2025ء کا انعقادکیاگیا۔ اس تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان مہمان خصوصی تھے۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے خصوصی شرکت کی اور 3ہزار 509 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، 86 طلباء کو گولڈ میڈلز دیئے گئے۔اس تقریب میں 25 طلباء کو پی ایچ ڈی کی اسناد جاری کی گئیں۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیکلٹی اور سٹاف کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاستدانوں میں اچھے لیڈرز کی کمی کی بڑی وجہ طلباء یونینز پر پابندی ہے۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے سٹوڈنٹ یونینز پر پابندی ختم ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ سپیریئریونیورسٹی میں جدید نظام تعلیم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ان کاکہنا تھا کہ چیئرمین اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی کے انقلابی اقدامات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔سپیریئر یونیورسٹی میں تعلیم کےساتھ مثالی تربیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ تعلیم کے ساتھ کردار کا مضبوط ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ سپیریئر یونیورسٹی میں کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے جو باقی یونیورسٹیوں کیلئے ایک مثال ہے۔۔
چیئرمین سپیرئیریونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کانووکیشن میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
پاکستان آج معاشی، اخلاقی اور سماجی بحران کا شکار ہے، جتنی ضرورت پاکستان کو آج نوجوانوں کی ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔۔سپیریئر یونیورسٹی صرف تعلیم نہیں تربیت پر بھی مکمل فوکس کرتی ہے۔۔سپیریئر یونیورسٹی صرف ڈگری ہولڈرز نہیں جاب ہولڈرز پیدا کرتی ہے۔ چیئرمین سپیرئیر گروپ نے طلباء کو کامیابی کے دو بڑے اور بنیادی اصول بھی بتائے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ پر کامل یقین اور اپنے آپ پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے خود پر یقین کریں کہ آپ سب کچھ کرسکتے ہیں،کچھ بھی ناممکن نہیں۔ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں،کامیابی جہد مسلسل مانگتی ہے۔بڑے خواب دیکھیں اور پھر ان کی تعبیر کیلئے دن رات جدوجہد کریں۔۔
ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہاکہ پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع بہت کم ہیں، موجودہ حالات میں اپنا کاروبار بہت ضروری ہے، سپیریئر یونیورسٹی اپنے طلبہ میں لیڈرشپ کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم طلبہ کو ٹیکنیکل سکلز سکھاتے ہیں، ہمارا فوکس ریسرچ اور کمرشلائزیشن پر ہے، سپیریئر یونیورسٹی انٹر پنیورشپ میں سب سے آگے ہے، گزشتہ 5 سال میں ایک ہزار سے زائد طلبہ نے اپنا کام شروع کیا، ہم نے تھری یو ون ایم پروگرام متعارف کروایا جسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے،ہم اپنے طلباء کی کریکٹر بلڈنگ کرتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کا اچھا شہری بن سکیں، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، محنت کرنا پڑتی ہے۔