انشاء اللّٰہ، حالات بہتر ہوں گے:جسٹس منصور علی شاہ کا کراچی بار میں خطاب

انشاء اللّٰہ، حالات بہتر ہوں گے:جسٹس منصور علی شاہ کا کراچی بار میں خطاب

کراچی: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "انشاء اللّٰہ، حالات بہتر ہوں گے۔"

انہوں نے اپنے خطاب میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں سینئر پیونی جج ہوں اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر مخاطب کیا جائے۔"

جسٹس منصور علی شاہ نے حلف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "حلف صرف الفاظ نہیں ہوتے، ان میں گہرے مفہوم چھپے ہوتے ہیں۔ حلف انسان کو مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی راہ دکھاتا ہے، اور جب مشکل وقت آئے تو ہمیں اپنے حلف کو یاد کرنا چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "حلف ایک مقدس وعدہ ہے، اور اگر ہم اس کی پاسداری کریں تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔"

اختتام میں، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ "لوگوں کا دفاع کرنا بہادری کا کام ہے۔ چاہے دباؤ ہو یا لالچ، لیکن حلف کی پاسداری ہر صورت میں کرنی چاہیے۔"

مصنف کے بارے میں