پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 آج سے نافذ کر دیا گیا ہے اور اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد پیکا قانون باضابطہ طور پر لاگو ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد یہ دونوں بل قانون کی حیثیت اختیار کر گئے تھے۔ ان بلز کو پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ نے منظور کیا تھا، اور اس کے بعد ایوانِ صدر میں دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں