کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت بادل برس پڑے ، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش 

10:15 PM, 30 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

  کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں  کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ایم اے جناح روڈ ، صدر ، کھارادر ، کے اطراف میں ہلکی اور تیز بارش کا  سلسلہ جاری ہے۔

بلدیہ ٹاؤن، نیول کالونی، سرجانی، اورنگی، ماری پور، ہاکس بے سمیت شہر کے مغربی اور شمالی مغربی علاقوں میں ہلکی جبکہ سائٹ ایریا اور گردو نواح میں تیز بارش ہورہی ہے۔بارش کے پیش نظر سردی میں اضافے کا  امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں