اسلام آباد :توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے 342 کا بیان قلمبند کرادیا ہے۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہوگئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ رریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کو 25 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا تھا۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہوگئی۔
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی اور کل بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔