شہباز شریف اور نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت بہتر کروں گا: جہانگیر ترین

07:11 PM, 30 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان :استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کاکہنا ہے کہ    شہباز شریف اور نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت بہتر کروں گا۔

ملتان میں جلسہ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہاکہ  شہباز شریف اور نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت بہتر کروں گا۔ میں نے وہ فیصلہ کرلیا جو پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ میں نے وہ فیصلہ کرلیا جو پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

انکا کہنا تھا کہ معیشت بڑھے گی تمام لوگوں کو فائدہ ہوگا، اپنی ذات اور حلقہ سے نکل کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اپنی معیشت کو امریکا کے برابر کھڑا کرنا ہے۔ معیشت کو بڑھنے کے لیے کام کرنا ہے، نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

مزیدخبریں