لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے فاروق باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عالیہ حمزہ نے درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے اب منظور کرلیاگیا ہے۔