کراچی : نئی کرنسی کا ڈیزائن کیسا ہوگا، اس کے لیے سٹیٹ بینک نے آرٹ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں سٹیٹ بینک کاکہنا ہےکہ مقامی آرٹسٹ اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک ارسال کریں۔بینک دولت پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن اور اجراء پر کام کا آغاز کردیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نئے نوٹوں کے اجراء میں عموما 2 سے 3 سال درکار ہوتے ہیں۔ سٹیٹ بینک 2 سال میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سات مختلف مالیت کے ہرنوٹ کے لیے تین ڈیزائن منتخب کئے جائیں گے، مقابلے میں منتخب ڈیزائن کو پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے حتمی شکل دی جائے گی۔
نئی کرنسی سیریز کے اجراء کے بعد بھی موجودہ سیریز سرکولیشن میں رہے گی۔