پابندی کا فیصلہ برقرار ،"فائٹر" امارات میں ریلیز نہیں کی جائے گی

 پابندی کا فیصلہ برقرار ،

ممبئی : بالی وڈ اداکار ریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کی فلم "فائٹر" کو امارات میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ امارات میں "فائٹر" کی ریلیز پر پابندی کا فیصلہ برقرا ررکھاگیاگیا ہے۔  واضح رہے کہ فلم " فائٹر " 25 جنوری کوریلیز ہوئی ہے اس  کے حوالے سے یہ فیصلہ کیاگیا تھا کہ یہ امارات کے علاوہ دیگر  خلیجی ممالک میں ریلیز نہیں ہوگی۔ تاہم اب یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ  یہ فلم امارات میں  ریلیز نہیں ہوگی اور پابندی کا فیصلہ برقرار ہے۔ 
فلم" فائٹر"کی ہدایات  سدھارتھ آنند نے دی ہے ۔  اس فلم کی کاسٹ میں مذکورہ بالا تینوں سٹارز کے علاوہ اکشے اوبرائے، کرن سنگھ گروور اور دیگر بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ فائٹر ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی بڑی سکرین پر اکٹھے پہلی فلم ہے۔

مصنف کے بارے میں