عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

03:32 PM, 30 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  بانی تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا  ہے۔ 


عمران خان نے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت کا 29جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کا اپنے وکیل کے ذریعے حق دفاع بحال کیا جائے ۔


بانی تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی۔ 

مزیدخبریں