نظام انصاف کے ساتھ مذاق ہوا، انصاف کی دھجیاں اڑادی گئیں، فیصلہ چیلنج کریں گے: بیرسٹر علی ظفر

نظام انصاف کے ساتھ مذاق ہوا، انصاف کی دھجیاں اڑادی گئیں، فیصلہ چیلنج کریں گے: بیرسٹر علی ظفر
سورس: File

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریری فیصلہ آتے ہی ہم اس کواسلا م آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، سائفر کیس میں جو سزا سنائی گئی وہ ختم ہو جائے گی۔

علی ظفر نے کہا کہ جتنے بھی دستاویزات تھے اس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ یہ ٹرائل نہیں تھا۔ نظام انصاف کے ساتھ مذاق تھا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے بلکہ ان کی دھجیاں اڑادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مس ٹرائل ہے، آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، سزا تب ہوتی ہے جب جرم ثابت ہو، یہاں تو ٹرائل ہی نہیں ہوا، سزا کم تب ہوتی ہے جب اعتراف ہو کہ جرم کیا ہے ،سزا کم کی جائے۔

مصنف کے بارے میں