کارکن تحمل کریں، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے، ہمیں انصاف ملے گا: بیرسٹر گوہر

کارکن تحمل کریں، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے، ہمیں انصاف ملے گا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے  سابق وزیر اعظم  عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا توقعات رکھیں، آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جارہا ہے۔

 
انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اورپی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے۔

 
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیصلے پرکارکنان مشتعل نہ ہوں،کوئی قانون ہاتھ میں نہ لیں، ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہوگا۔

مصنف کے بارے میں