سائفرکیس : عمران خان نے سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری چیلنج کردی

سائفرکیس : عمران خان نے سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری چیلنج کردی

اسلام آباد : بانی تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس میں سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو چیلنج کردیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی 

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ  سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کے وکلا کی مسلسل غیر حاضری پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں سرکاری وکلا ء صفائی کو تعینات کردیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں