اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ تیار نہیں : عمران خان

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ تیار نہیں : عمران خان
سورس: File

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے میرے مقدمات بہت تیزی سے چلائے جا رہے ہیں۔ لگتا ہے میچ فکس ہے۔ ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہوں لیکن اسٹیبلشمنٹ تیار نہیں۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارے اوپر ریڈ لائن ڈال دی گئی اسد مجید اور سہیل محمود سائفر میں اہم گواہ ہیں۔ اعظم خان پر سرکاری وکیل دفاع نے جرح کی۔ یہ اوپن ٹرائل نہیں۔ ہمارا وکلا کا حق دفاع ختم کر دیا گیا۔ لگتا ہے فیصلہ بہت جلد آ جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے بندھے ہوئے ہاتھوں سے صرف ایک جلسہ کرنے دیں۔ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستانی معیشت ڈوب جائے گی۔ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالت کو کہوں گا کہ جنرل باجوہ ، ڈونلڈ لو اور امریکا میں تعینات ملٹری اٹیچی کو بلائیں۔   ہماری پارٹی کو الیکشن مہم سے روکا جارہا ہے۔ چیف جسٹس کو اس بات کا سو موٹو ایکشن لینا چاہئے۔

مصنف کے بارے میں