پشاور: پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے پیش نظر آج صوبے میں یوم سوگ منایا جائے گا اور خیبرپختونخواہ میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جبکہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا، دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔