امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

11:28 PM, 30 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (سردار شیراز خان) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے آج سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات کی ہے۔ 
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے آج یہاں سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات کی جس دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے ایک پر امن، مستحکم اور ایک دوسرے سے جڑے خطے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں