وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

10:28 PM, 30 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں