اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہوں گے جس کے باعث بنی گالہ رہائش گاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کیلئے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کر لئے گئے ہیں اور ان کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی بنی گالہ تعینات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ٹانگ کا زخم مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید چند روز درکار ہیں اور اس کے مکمل ٹھیک ہوتے ہی عمران خان زمان پارک لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔
عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
09:19 PM, 30 Jan, 2023