لاہور: پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیلئے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈبرن مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ بریڈ برن کو مکی آرتھر کے کوچنگ سیٹ اپ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے جو اس سے قبل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ بھی رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن 2018 سے جون 2020 تک قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بھی رہے اور اکتوبر 2021 میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ سے دستبردار ہوئے تھے۔
گرانٹ بریڈ برن قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار
08:47 PM, 30 Jan, 2023