پشاور دھماکہ: وزیراعظم نے زخمیوں کیلئے او نیگیٹو خون کے عطیات کی اپیل کردی

05:00 PM, 30 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور دھماکے کے زخمیوں کیلئے اونیگیٹو خون کے عطیات کی اپیل کر دی ۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کے لئے خون کے عطیات دیں ، خاص طور پر 'او نیگیٹو' خون کے حامل عوام ، طالب علم اور پارٹی کارکنان سے اپیل ہے کہ فی الفور لیڈی ریڈنگ اسپتال ، پشاور پہنچیں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1620017049249681408?s=20

واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس میں 32 افراد شہید اور 150 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حملہ آور ظہر کی نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا ۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ دھماکے کے تقریباً 90 زخمیوں کو ایل آر ایچ لایا گیا ۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے زیادہ تر کی حالت تسلی بخش ہے ۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

مزیدخبریں