پاکستانی ٹیم کے  ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہی ہوں گے: نجم سیٹھی ڈٹ گئے 

02:01 PM, 30 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور (ارسلان جٹ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے مکی آرتھر کے نام پر ڈٹ گئے ہیں۔ کہتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ صرف اور صرف مکی آرتھر ہی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سے تقریباً معاملات طے پاگئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مکی آرتھر کے ہی معاونین ٹیم کے ساتھ ہونگے ۔ مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے کوچ ہونگے۔ مکی آرتھر سے تقریباً تقریباً معاملات طے پاگئے ہیں۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ مکی آرتھر ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے اور کاؤنٹی سیزن کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دستیاب نہیں ہونگے ۔ 

مکی آرتھر اس قبل بھی پاکستان کی کوچنگ کرچکے ہیں۔ مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔مکی آرتھر کو 2019 ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر معاہدہ میں مزید توسیع نہیں دی گئی تھی۔

مزیدخبریں