پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالرکی بھی اڑان ، تین کاروباری دنوں میں 39 روپے مہنگا

11:05 AM, 30 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر کی پرواز کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 7روپے  مہنگا  ہونے کے بعد 269  روپے  50 پیسے کا ہوگیا ۔تین کاروباری دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں 39 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

نیونیوز کے مطابق جمعہ کو ڈالر 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا ۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 272 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے ڈالر کا ریٹ فکس رکھنے کی اسحاق ڈار کی پالیسی کو ترک کر دیا ہے اور اب آئی ایم ایف کی شرط مان لی ہے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں