اسلام آباد: ملک بھر میں شہریوں ، تاجروں ،سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے حکومت ایک ہی مرتبہ 22 کروڑ عوام کو مار دے ۔اب تو موت ہی سستی رہ گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ آٹے، چاول، گھی، چینی ، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔ ہماری زندگی مزید مشکل ہوجائے گی۔ ان حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں فیصلہ واپس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے.
تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے فی لٹر ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ حکمران آپ شاہانہ اخراجات کر رہے ہیں ، قربانی غریب عوام سے لے رہے ہیں۔ مہنگائی، غربت، بیروزگاری آسمان سے باتیں کر رہیں ۔ غریب افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں، آٹے، چاول، گھی، چینی ، دالوں سمیت اشیاءخور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی زندگی مشکل سے مشکل بنا دی ہے۔