چینی سائنسدانوں نے نیا کورونا وائر س "نیوکوو"دریافت کرلیا

01:51 PM, 30 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے خطرات ابھی کم نہ ہوئے تھے کہ مہلک وبا کی ایک اور نئی قسم سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدانوں نے  کورونا وائر س کی ایک اور نئی قسم دریافت کرلی ہے اور اس کے پھیلنے کے خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔ کورونا کی اس نئی قسم  کو " نیو کوو" کا نام دیا گیا ہے ۔

کورونا کی یہ نئی قسم جنوبی افریقہ میں چمگادڑوں میں پائی گئی ہے ، انسانوں میں  ابھی تک نیو   کوو  کی  کوئی اطلاع نہیں لیکن چینی سائنسدانوں نے اس نئی قسم کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ کووڈ 19 سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ  وائرس  اپنے اندر تبدیلی کرکے انسانوں میں منتقل ہونے اور متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں