پشاور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فدا محمد خان کے صاحبزادے احتشام خان نے جمعیت علما ئے اسلام ف ( جے یو آئی ف) میں شمولیت اختیار کر لی ۔
احتشام خان نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان مالاکنڈ میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا جس میں جے یو آئی (ف) خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔احتشام خان نے اپنی رہائش گاہ پر جے یو آئی (ف) کا پرچم بھی لہرا دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عطاء الرحمان نے احتشام خان کو جے یو آئی (ف) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت کو مالاکنڈ میں مزید مقبولیت حاصل ہوگی۔