قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

12:33 PM, 30 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی تازہ کارروائیوں میںمزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

 کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق  قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ کے علاقے نائرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار  اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں آپریشن کے دوران ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔

علاقہ مکینوں نے نہتے نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ سال 2022 کے آغاز سے ہی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور رواں ماہ شہید ہونے والوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں