سینیٹر مشاہد حسین سید کا پورا خاندان کورونا کا شکار

09:49 AM, 30 Jan, 2022

کراچی: سینیٹر مشاہد حسین سید  سمیت پورا خاندان کورونا کا شکار ہو گیا۔

ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر زور پکٹرتی جا رہی ہے،  ہر گزرتے دن کیساتھ اموات اور نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 29 اموات  ہوئیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 64ہزار16کورونا ٹیسٹ کیے گئے   جن میں سے 7ہزار 978  افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی، ایک دن میں کورونا کے کیس مثبت آنے کی شرح 12.46فیصد رہی،کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 18 ہزار 11 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا میں مبتلا ایک ہزار 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج  ہیں۔

مزیدخبریں