کراچی: سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت پورا خاندان کورونا کا شکار ہو گیا۔
ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر زور پکٹرتی جا رہی ہے، ہر گزرتے دن کیساتھ اموات اور نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 29 اموات ہوئیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 64ہزار16کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7ہزار 978 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ایک دن میں کورونا کے کیس مثبت آنے کی شرح 12.46فیصد رہی،کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 18 ہزار 11 ہوگئی۔
Statistics 30 Jan 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) January 29, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 64,016
Positive Cases: 7978
Positivity %: 12.46%
Deaths :29
Patients on Critical Care: 1455
پاکستان میں کورونا میں مبتلا ایک ہزار 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔