کوویکس کا ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنیکا خط موصول ہو گیا، اسد عمر

10:23 PM, 30 Jan, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی نے پاکستانیوں کو خوشخبری کو سناتے ہوئے کہا کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے بتایا کہ ویکسین فروری سے ملنا شروع ہونگی اور 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا۔

اس سے قبل چین سے 5 لاکھ ویکسین پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ۔  ویکسین لانے کا پلان بھی تبدیل کر لیا گیا ہے اور ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین یکم فروری بروز پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آئیں گی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین پاکستان لائے گا، پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ ویکسین لانے کیلئے چین جائے گا۔

مزیدخبریں