لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حق اور سچ پر ڈٹے رہنا اور اس کیلئے تکالیف برداشت کرنا بزدل لوگوں کا کام نہیں ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے۔ سازشیوں کو بے نقاب کرنے کے قدرت کے اپنے طریقے ہیں۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ شیخ عظمت سعید خود کو کمیشن سے الگ کر لیں کیونکہ ریٹائرڈ جسٹس نیب کے ملازم رہے ہیں اور آج ان کو نیب کی تفتیش پر لگا دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بات ان کی ذات کی نہیں بلکہ مفادات کا معاملہ ہے اور شیخ عظمت سعید جے آئی ٹی نگران رہے جس پر براڈ شیٹ کیس کو پیسے دئیے گیے۔ عدلیہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اگر عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوگا تو معاشرے میں انارکی ہوگی۔
احسن اقبال نے کہا حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کا ریٹ اٹھارہ سو روپے مقرر کیا جائے جبکہ کپاس کے بیج کو فوری طور پر درآمد کیا جائے۔
احسن اقبال نے کہا حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کا ریٹ اٹھارہ سو روپے مقرر کیا جائے جبکہ کپاس کے بیج کو فوری طور پر درآمد کیا جائے۔ آج یوں لگتا ہے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے اور پی ٹی آئی حکومت آنے سے زراعت کا شعبہ یتیم ہو گیا ہے۔ ہم کسانوں کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کال دی تو ملک بھر کے کسان ہمارے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے اور مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر قومی تعمیر نو کا کام شروع کرنا ہے۔