لندن:برطانوی شاہی خاندان سے متعلق متنازع فلم یوٹیوپ پر لیک ہوگئی ہے ۔
برطانوی شاہی خاندان کی نجی مصروفیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی دستاویزی فلم، جو گزشتہ 50 سال سے پردے میں تھی، مکمل طور پر انٹرنیٹ پر جاری کر دی گئی۔ تاہم فلم کو اس ہفتے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔
شاہی خاندان کے مداح اور نامعلوم صارف کی طرف سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد لوگ برطانوی نشریاتی ادارے 110 منٹ کے اس پروگرام کو 1970 کے بعد پہلی مرتبہ دیکھ سکتے تھے، جس کی نمائش روک دی گئی۔
ملکہ برطانیہ نے بی بی سی کو محل کے اندر تک رسائی دینے پر افسوس کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ پروگرام کو دوبارہ کبھی نشر نہ کیا جائے۔
رنگین فلم کی 1969 میں عکس بندی کی گئی تھی، جس میں برطانوی شاہی خاندان کے ایک سال کے معمولات کو دکھایا گیا۔