سیکرٹری انٹونی جے بلنکن کا پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ

01:16 PM, 30 Jan, 2021

اسلام آباد: امریکی سیکرٹری انٹونی جے بلنکن کی پاکستانی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق سیکرٹری خارجہ انٹونی جے بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کی ہے۔

سیکرٹری بلنکن اور وزیر خارجہ قریشی نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے ذمہ دار سزا یافتہ دہشت گرد احمد عمر سعید شیخ اور دیگر افراد کے احتساب کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 


انٹونی جے بلنکن نے کہا کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے اور ان قیدیوں کی ممکنہ رہائی کے بارے میں امریکی خدشات کو تقویت ملی ہے ۔

امریکی سیکرٹری اور وزیر خارجہ نے افغان امن عمل ، علاقائی استحکام کے لئے معاونت ، اور تتجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے  امکان پر امریکہ پاکستان تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ڈینیل پرل کے کیس کے حوالے سےامریکا کے نئے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ڈینئل پرل کو اغوا کرنے اور قتل کرنے پر عمر شیخ کیخلاف امریکا میں کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے، ڈینئل پرل کے خاندان کیلئے انصاف کے حصول اور دہشت گردوں کو جوابدہ قرار دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

بلنکن نے عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کی توہیں قراردیا۔

مزیدخبریں