وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غریب پروری کی مثال قائم کردی

11:38 AM, 30 Jan, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غریب پروری  کی مثال قائم کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بے گھربچی کی ویڈیو وائرل  ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فاطمہ اور اس کے خاندان کیلئے پنجاب حکومت نے رہائش کا انتظام کردیا۔


ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز  فاطمہ کے خاندان کیلئے لبرٹی مارکیٹ سے ملحقہ گرین بیلٹ پر شاندار رہائش، بھائی کو واسا میں ملازمت اور ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔

خاندان کی سہولت کیلئے رہائش کو واش روم کی سہولت سے آراستہ کیا گیا۔رہائش کی سہولت سے فاطمہ اور اسکی بہنیں  تعلیم  جاری رکھ سکیں گی۔ 

 واضح رہے کہ فاطمہ اور اس کا خاندان پہلے لبرٹی مارکیٹ سے ملحقہ گرین بیلٹ میں رہتے تھے۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر    ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن سہیل قادر چیمہ نے فاطمہ کو رہائش کی چابیاں پیش کیں۔

فوری امداد ملنے پر فاطمہ اور اس کے خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں