لاہور: پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر دھند پڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شدید دھند کےباعث موٹروے کو بھی کچھ مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
لاہور سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند پڑنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ شدید دھند کے باعث ملتان سے خانیوال موٹروے اور موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹھوکر، مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک ، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند ہے جس کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 میٹر تک ہو گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔