سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان  فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے، سفارتی ذرائع

11:22 PM, 30 Jan, 2019

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب سفارت کاری رنگ لے آئی سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان  فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے .

 تفصیلات کے مطابق ،  سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان 14 سے 18 فروری کے درمیان پاکستان کا دورہ کرینگے،   ولی عہداپنے دورہ کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کرینگے ،پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کرینگے ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 14 ارب ڈالر کے معاہدے بھی کیے جانے کا امکان ہے .سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کے علاوہ پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ 

مزیدخبریں