نیویارک : امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں نے بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے دوران بڑے خون خرابے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی انٹیلیجس کمیونٹی میں رواں برس کے دوران بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے دوران بڑے خون خرابے کی پیشگوئی کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو اس موقع پر بھارت کا دورہ کرنے سے منع کر دیا ہے ۔
خفیہ ایجنسیوں کے مطابق بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کافی اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں اور ان انتخابات کے دوران وہاں موجود مختلف برادریوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور اس دوران ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل و غارت گری کا خدشہ ہمیشہ ہی بنا رہتا ہے ۔
اس لیے امریکی کی خفیہ ایجنسیوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران بھارت میں پرتشدد واقعات کی پیشگوئی کی ہے ۔