امریکہ کے بعد چین نے بھی ریڈار پر نظر نہ آنےوالا لڑاکا طیارہ فضا میں اتار دیا

07:54 PM, 30 Jan, 2019

بیجنگ : امریکہ کے بعد چین نے بھی پہلی مرتبہ اپنے لڑاکا طیارہ کو سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے جو بمباری کے دوران اور اس سے قبل ریڈار کی نظروں سے اوجھل ہو جائےگا ۔

تفصیلات کے مطابق چین کی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے جے سولہ کو سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے ، طیارے پر ایسا کیمائی پینٹ کیا گیا ہے جوکہ ریڈار پر اب دکھائی نہیں دے سکے گا ۔

جے سولہ طیارہ فضا سے ہر قسم کے ہتھیاروں سے زمین پر اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ، دفاعی ماہرین نے چین کی جانب سے اس ایجاد کو جنگ کے میدان میں اہم کامیابی قرار دیا ہے ۔

 چین کی فضائیہ میں جے سولہ کے علاوہ جے بیس لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں لیکن چین کی فضائیہ کے لیے اس کے باوجود جے سولہ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ دو مختلف قسم کے لڑاکا طیاروں کے ایک ساتھ فضائی کارروائی کرنے سے ان کی افادیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے۔

مزیدخبریں