عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہیں ، ترجمان دفترِ خارجہ

07:35 PM, 30 Jan, 2019

اسلام آباد:عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں اور وہ اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی سے متعلق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہیںاور وہ اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہیں ۔ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان کے اندر یا بیرون ملک جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو 31 اکتوبر کو بری کیا تھا ۔

مزیدخبریں