لاہور:پنجاب حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت وزیرا علیٰ عثمان بزدار سے ملاقات میں اپنے تحفظات پر بات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ،مسلم لیگ ق کی قیادت کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان اہم ملاقات ہو گی جس میں وزراتوں اور اختیارات سے متعلق لیگی قیادت اپنا موقف سامنے رکھے گی، تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں ق لیگ وزارتوں سے الگ ہو جائے گی، تاہم وزارتیں چھوڑنے کے بعد بھی ق لیگ حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔
یاد رہے کہ یہ اختلاف اس وقت سامنے آیا تھا جب ق لیگ کے وزیر عمار یاسر نے اپنی وزارت میں مداخلت پر استعفیٰ قیادت کو بھجوایا تھا ۔