مسلم  لیگ ق کے رہنما کاشف مہر   قاتلانہ حملےکے نتیجے میں جاں بحق

05:24 PM, 30 Jan, 2019

گوجرانوالہ:مسلم  لیگ ق کے رہنما کاشف مہر   قاتلانہ حملےکے نتیجے میں جاں بحق ، ان کا گارڈ بھی جاں بھر نہ ہو سکا۔ 

تفصیلات  کے مطابق،مسلم  لیگ ق کے رہنما کاشف مہر پر   فائرنگ کا واقعہ واپڈا ٹاون میں پیش آیا،  نامعلوم  افراد  نے کاشف مہر کے گھر میں گھس ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ  زخمی ہو  گئے جبکہ ان کا گارڈ  ملزمان کی فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔کاشف مہر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال  لایا گیا  تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف مہر پیپلزپارٹی کے سٹی صدر خالد ہمایوں کے مقدمہ قتل میں  مرکزی ملزم تھے لیکن  دو سال قبل فریقین سے صلح کے بعد رہا ہوئے تھے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کاشف مہر پر حملہ کرنے والا ان کا قریبی رشتے دار ہے۔ 

مزیدخبریں