پشاور: عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ڈی سی مہمندمائنزکےپہاڑپرزبردستی قبضہ کرچکےہیں ان فوری تبدیل کیاجائےورنہ دھرنا دیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ، سابق ایم این اےعائشہ گلالئی نے مہمندمائنزایسوسی ایشن کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی مہمندمائنز پہاڑپرزبردستی قبضہ کرچکےہیں ہم ان کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں ایسا نہ ہونے کی صورت میں دھرنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی معدنیات پرضلعی انتظامیہ قابض ہوچکی ہےقبائلی اضلاع میں اس وقت کوئی قانون نہیں ہے سب کچھ ہوا میں چل رہا ہے، ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا بن چکی ہے، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں ۔